Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، خونی قاتل قرار دے دیا

Share It:


جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل” قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے”۔

ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:”مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔”

اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟”

ٹرمپ کے اس جملے پر کانفرنس ہال میں موجود سفارت کاروں میں سناٹا چھا گیا، جبکہ بھارتی وفد نے شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے اس بیان سے بھارت اور امریکا کے تعلقات میں نئی دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی معاہدوں اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے ٹرمپ کے بیان کو "غیر معمولی سفارتی حملہ” قرار دیا ہے، جس سے مودی کی عالمی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول