Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کا چین کے دورے کا عندیہ، ٹیرف بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی

Share It:


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اس سال یا اس کے فوراً بعد چین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، تاہم اگر بیجنگ نے وعدے پورے نہ کیے تو وہ دوبارہ بھاری ٹیکس (ٹیرِف) لگانے کیلئے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہا: "ہماری چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہوں گے۔ لیکن اگر انہوں نے میگنیٹس نہ دیے تو ہمیں 200 فیصد ٹیرف لگانا پڑے گا۔”

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس لگا دیے تھے جس سے سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی۔ بعد ازاں اپریل میں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان عارضی معاہدہ ہوا، جس کے تحت امریکہ نے ٹیکس 30 فیصد جبکہ چین نے 10 فیصد کر دیے۔

ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے بھی دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میری ان کے ساتھ بہت اچھی سمجھ بوجھ ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ اس سال ملاقات ہو۔” تاہم ماہرین کے مطابق ان کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران تین ملاقاتوں کے باوجود کوئی مستقل معاہدہ سامنے نہ آ سکا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے یوکرین جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کی سلامتی کا ساتھ دے گا، لیکن حتمی تفصیلات پر ابھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول