Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کی فٹبال ٹیم سے ملاقات؛ کیا ٹیم میں کوئی ٹرانس جینڈر خاتون ہے!

Share It:

[ad_1]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معروف اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے پلئیرز سے ملاقات کے دوران عجیب سوالات نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا۔


گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آفس میں اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا، اس دوران کھلاڑیوں سے عجیب سوالات بھی کیے، جس نے کھلاڑیوں کو چونکا دیا۔ 

ٹرمپ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سوال کیا کہ کیا کوئی ٹرانس جینڈر خاتون آپکی میں ٹیم میں شامل ہو سکتی ہے؟ اور کیا انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟۔

مزید پڑھیں: 17 سالہ فٹبالر سے 30 سالہ ائیرہوسٹس کے تعلقات؛ قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اِن غیر متوقع سوالات پر یووینٹس کے پلئیرز حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس موقع پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر کے سوال پر فٹبالر تیموتھی ویا نے اس صورتحال کو "عجیب اور غیر متعلقہ” قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ مجھے صرف فٹبال کھیلنا ہے، سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو الیکٹرک گاڑیوں سے نواز دیا گیا

اس موقع پر یووینٹس فٹبال کلب کے جنرل مینیجر ڈیمین کومولی نے وضاحت دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ہمارے پاس خواتین کی ٹیم موجود ہے۔

امریکی صدر نے غیر متوقع طور پر کھلاڑیوں کیساتھ ایران اسرائیل جنگ سے متعلق بھی گفتگو کی تاہم فیفا کے صدر نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوالات پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر منتخب ہونے کے محض کچھ عرصے بعد ٹرمپ نے ٹرانس جینڈر فوجیوں کی سروسز اور سرکاری اداروں میں کام کرنے پر پابندی لگادی تھی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول