Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کی یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹی بریک تھرو ہے، نیٹو سیکریٹری جنرل

Share It:


نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹی دینے کی پیشکش کو امن مذاکرات میں بڑا "بریک تھرو” قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی اور یورپی رہنماؤں کے ساتھ کثیرالجہتی اجلاس کے دوران مارک رُٹے نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام مذاکرات کے نتائج پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

مارک رُٹے نے صدر ٹرمپ کو یاد دلایا ’’ آپ نے کہا کہ یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹی دینے کو تیار ہوں’ یہ ایک بڑا قدم ہے، یہ واقعی ایک بریک تھرو ہے اور اس سے سب کچھ بدل جاتا ہے۔ تو اس پر بھی آپ کا شکریہ۔”

اس سے قبل اوول آفس میں زیلینسکی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ امریکہ ممکنہ امن معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے یوکرین کی مدد میں فوج بھیج سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم آپ کو شاید آج یا کچھ روز میں اس بارے میں بتا دیں گے۔

رُٹے نے امریکی صدر کو "ڈیڈلاک ختم کرنے” اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے پر بھی سراہا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول