Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ کی 4 کالز، مودی نے ایک بھی نہ اٹھائی؟ جرمن اخبار کا انکشاف

Share It:


جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کالز ریسیو نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ 

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔

امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات کسی بحران سے گزر رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کا قریبی تعلق بھی متاثر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، بالخصوص بھارت کی جانب سے تجارتی معاہدہ فائنل نہ ہونے کے بعد ٹرمپ نے سخت ٹیرف لگا دیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول