Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرینوں کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو غیر معیاری اشیاء فراہم کیے جانے کا انکشاف

Share It:



لاہور:

گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔

پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں۔

کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں بعض ایکسپائری اشیاء کی فراہمی پر کنٹریکٹرز کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایکسپائر کھانے پینے کی چیزیں ضبط کر لی گئیں۔

پاکستان ریلویز کے اسسٹنٹ کمرشل آفیسر ریلوے لاہور ڈویژن بلال قمر نے چند روز قبل 15 اَپ کراچی ایکسپریس کی ڈائننگ کار پر اچانک چھاپہ مارا، جس دوران مسافروں کو دی جانے والی ڈبل روٹی (بریڈ) زائد المیعاد پائی گئی۔

کھانے کے برتن انتہائی گندے تھے جبکہ چائے کافی کے لیے غیر معیاری دودھ کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔ ڈائننگ کار کی مجموعی صفائی ستھرائی انتہائی ناقص تھی جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا تھا۔

ڈائننگ کار میں کام کرنے والے بعض ملازمین کے میڈیکل کارڈز اَپ ڈیٹ نہیں تھے، کھانے پینے کی چیزوں کے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کیے گئے تھے۔

معائنہ مکمل ہونے کے بعد تمام غیر معیاری اور ناقص اشیاء ضبط کر لی گئیں، ڈائننگ کار کے حوالے سے رپورٹ بنا کر متعلقہ حکام کو بجھوا دی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول