Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاور ہر ٹرین، کوچ کیلیے لازمی قرار

Share It:



راولپنڈی:

پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس سمیت گزشتہ چند ماہ میں مختلف ٹرین حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے آئندہ تمام ریل گاڑیوں اور گڈز ٹرین کے ریلوے ورک ٹو رولز بریک پاورزکے ساتھ چلانا لازم قرار دیدیا ہے۔

ہر کوچ اور ہر ویگن کی بریک پاور100فیصد درست ہونے کی ٹیکنیکل انجینئرنگ اسٹاف باقاعدہ تصدیق کرے گا جس ٹرین یا کوچ کی بریک پاور100فیصد درست نہیں ہوگی اسے فوری الگ کر دیا جائے گا۔

چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے سیدہ مریم گیلانی نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے،سرکلر تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکنیکل برانچ کو جاری کیا گیا ہے۔

اس بابت تمام سٹاف کو چارگائیڈ لائن جاری کی ہیں جن کے تحت کسی بھی ٹرین کے آغاز کے لئے فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے قبل ہر کوچ اور ہر ویگن کا بریکنگ میٹریل اپ ڈیٹ ہونا لازم ہوگا،بریک پاورکی قبل از وقت ٹیسٹنگ لازم قرار دیدی گئی ہے۔

چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد اپنے مسافروں کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانا،ریل کے سفر کو محفوظ بنانا،گاڑیوں کی آمد و رفت کو بروقت بنانا اور ٹرین آپریشن سٹینڈرڈکو برقرار رکھنا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول