Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا

Share It:


ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔ 

حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔ 

سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔ 

سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے منگنی کا اعتراف، پیسے لینے سے انکار

یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد سے تحائف لینے اور ملاقاتوں کی ویڈیوز سامنے آئیں اور صارفین نے ان پر الزامات عائد کیے کہ وہ یہ سب صرف توجہ سمیٹنے کیلئ کر رہی ہیں۔ 

سامعہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر میرا بھی میری دوست ثنا یوسف کی طرح قتل ہوجاتا تو لوگ ہمدردی جتاتے لیکن ابھی میں زندہ ہوں اس لیے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر کوئی عورت مرد کے نکاح میں ہو تب بھی اسے زبردستی، تشدد یا اغوا کرنے کی اجازت نہیں ہے اور حسن زائد سے میرا رشتہ ختم ہوچکا ہے۔ 

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ منگنی ختم ہونے کے باوجود اس نے میرا فون چھینا مجھے گھسیٹا اور تشدد کی کوشش کی جبکہ اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔ سامعہ نے کہا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں اس لئے لوگ حقیقت جانے بغیر رائے قائم نہ کریں اور اب انہیں انصاف کی اُمید ہے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول