Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر علینہ عامر کی متنازع ویڈیو سے متعلق اہم پیش رفت

Share It:



مشہور ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی متنازع ڈیب فیک ویڈیو بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں تمام لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچاؤں گی۔ 

علینہ عامر کی دو ہفتے قبل ایک متنازع ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اے آئی سے بنائی گئی اس ویڈیو میں کسی اور لڑکی کے بجائے علینہ عامر کا چہرہ لگاکر وائرل کیا گیا تھا۔ 

TikToker #AlinaAmir has registered an FIR against those involved in creating her AI-generated deepfake video – She thanked CM @MaryamNSharif, @hinaparvezbutt and NCCIA for taking prompt action pic.twitter.com/tf5QWAeUWB
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 9, 2026

ٹک ٹاکر نے اس معاملے پر ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موضوع پر بالکل بات نہیں کرنا چاہ رہی تھی اور گزشتہ ایک ہفتے سے خاموشی سے سب کچھ دیکھ اور سن رہی تھی، تاہم جب سینکروں ایسی پوسٹ دیکھی کہ علینہ عامر کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے تو میں پھر میں نے سوچا کہ ایسے لوگوں کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اپنی تازہ ویڈیو میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو بنانے کا یہی مقصد ہے کہ جیسے میں نے کہا تھا کہ میں اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھوں گی اور اپنے لیے آواز اٹھاؤں گی۔ 

Famous tiktoker #AlinaAmir shared her response on her deep fake AI generated leak video, she has praised CM Punjab @MaryamNSharif and CCD on its performance against woman harassment pic.twitter.com/kEWglFGqdo
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) January 25, 2026

انہوں نے ویڈیو میں ایف آئی آر کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میری ڈیپ فیک ویڈیو کے معاملے پر مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

علینہ عامر کا کہنا تھا کہ ایف آر ان تمام لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے کہ جن لوگوں نے نہ صرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے اس ویڈیو کو بنایا بلکہ جنہوں نے اسے آگے پھیلایا، اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا، ان تمام لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ سمیت این سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں نے میری مدد کی۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

میں لڑکیوں کے لیے آواز بننے آئی ہوں جو ایسی ویڈیوز سے ڈرجاتی ہیں اور خاموش بیٹھ جاتی ہیں، لیکن اگر آپ سچے ہیں تو کوئی آپ کو نہیں ہراسکتا اور نہ کوئی آپ کی آواز دباسکتا ہے۔ 

https://www.instagram.com/alinaamiirr/

میں بھی چاہتی تو خاموش رہتی کیوں کہ یہ معاملات 8 سے 10 دن میں ختم ہوجاتے ہیں یا لوگ بھول جاتے ہیں لیکن میں نے ایسا نہیں کیا تاکہ مستقبل میں کسی اور لڑکی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ 

میں کسی کو معاف نہیں کروں گا بلکہ ان لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچاؤں گی، اللہ کا شکر ہے اللہ نے مجھے اتنی طاقت دی کہ میں نے آواز اٹھائی اور میں سب لڑکیوں کو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ وہ بھی اپنے لیے آواز اٹھائی۔ 

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول