Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹک ٹاکر کو اغوا کی کوشش اور قتل کی دھمکی دینے والے نوجوان نے اعترافِ جرم کرلیا

Share It:


ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ 

پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟

جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔

پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے ملزم کیخلاف ویڈیو بطور ثبوت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسے بھی دوست ثنا یوسف کی طرح پریشان کیا جارہا ہے جس کو اس ہی طرح کے ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ملزم نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ اسے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول