Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’ٹک ٹاک نے مجھے صدر بننے میں مدد دی‘‘، ٹرمپ کا اعتراف

Share It:


واشنگٹن/بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ متوقع ہے، جس میں تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی اہم فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما اس معاہدے پر بات کریں گے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے بائٹ ڈانس سے امریکی مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔ اگر یہ ڈیل طے پا گئی تو ایپ کو امریکہ میں بند ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ کانگریس نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر جنوری 2025 تک ٹک ٹاک امریکی ملکیت میں نہ آیا تو ایپ بند کر دی جائے گی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے قانون پر فوری عملدرآمد نہیں کیا کیونکہ ان کے مطابق ٹک ٹاک لاکھوں صارفین کے درمیان نہایت مقبول ہے اور سیاسی طور پر بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو کہا: ’’مجھے ٹک ٹاک پسند ہے، اس نے میری انتخابی مہم میں بھی مدد کی۔ ٹک ٹاک ایک قیمتی اثاثہ ہے اور امریکہ اس پر اختیار رکھتا ہے۔‘‘

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئی ملکیت کے ڈھانچے میں چین کو کس حد تک کنٹرول حاصل ہوگا اور کانگریس اس معاہدے کی منظوری دے گی یا نہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائٹ ڈانس کا الگورتھم ٹک ٹاک امریکہ میں بھی استعمال ہوگا، جس پر سکیورٹی خدشات باقی ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں رہنما تجارتی مسائل، سیمی کنڈکٹرز، ایوی ایشن معاہدوں، سویا بین کی خریداری اور فینٹانائل کیمیکلز کی برآمدات جیسے امور پر بھی بات کریں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ڈیل امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں کسی حد تک نرمی لا سکتی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول