Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیرف دھمکیاں؛ کولمبیا نے امریکا سے اپنے سفیر واپس بلالیے

Share It:


کولمبیا پر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات اور ٹیرف دھمکیوں پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران شدت اختیار کر گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا اور امریکا کے درمیان کشیدگی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی۔ کولمبیا نے اپنے سفیر ڈینیئل گارسیا-پینا کو فوری طور پر واپس بُلا لیا۔

کولمبیا کے بقول یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات اور مجوزہ تجارتی پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا اب کولمبیا کو دی جانے والی تمام مالی امداد بھی بند کر دے گا۔

امریکا اور کولمبیا کے درمیان تنازع میں اُس وقت اضافہ ہوا جب کولمبیا نے امریکی فوج کی جانب سے کیریبین میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملوں کی مذمت کی۔

امریکی فوج کے ان کشتیوں پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جس کی کولمبیا کے صدر نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

کولمبیا کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی فائرنگ میں مارے جانے والے تین افراد کا تعلق مقامی غریب خاندان تھا۔

جس پر صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو منشیات فروشوں کا لیڈر اور ہمدرد قرار دیتے ہوئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جواب میں کولمبیا کے صدر پیٹرو نے کہا تھا کہ میں نہ تاجر ہوں، نہ منشیات فروش۔ میرے دل میں لالچ نہیں۔ میں کسی صورت کولمبیا کی توہین برداشت نہیں کروں گا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول