Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

Share It:


معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں۔ 

ٹیلر سوئفٹ کی حالیہ منگنی کی پوسٹ میں ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی بھی نمایاں رہی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اس انگوٹھی کا ڈیزائن "اولڈ مائن بریلینٹ کٹ” ہے، جو اپنی کلاسک طرز اور منفرد چمک کے لیے مشہور ہے۔

یہ خوبصورت انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری سے تعلق رکھنے والے "کنڈرڈ لیوبیک” نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خوبصورت انگوٹھی کی تخمینہ شدہ قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہے، جو اسے شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل کرتی ہے۔

جہاں ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے چرچے ہورہے ہیں وہیں ان کی انگوٹھی پر بھی سوشل میڈیا صارفین اور مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ ٹیلر اور فٹبالر ٹریوس کیلسی جلد شادی کریں گے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول