Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے، ہیڈ کوچ نے بتادیا

Share It:


قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم کے بیٹنگ نمبر سے متعلق بتادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسن نے کہا کہ بابراعظم کو ٹئ ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ اوپپنگ نہیں بلکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور پُرامیند ہوں کہ وہ شاندار انداز سے واپسی کریں گے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے مائیک حیسن نے کہا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیے، انہوں نے فائدہ نہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حارث نوجوان ہیں، ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، عثمان خان اسپنرزی کےخلاف اچھی بیٹنگ کرتے ہیں اور انہیں محمد حارث کی جگہ ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔

مائیک حسین نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوسی ہوئی، وہ بہت بڑا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں مختلف شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، جو اسکواڈ کا حصہ نہیں انہیں ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

مائیک حسین کے مطابق سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس بھیجا ہے،عثمان طارق ایک باصلاحیت اسپن ٹیلینٹ ہے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز، ٹرائی سیریز کے ذریعے ورلڈکپ سے متعلق آپشنز ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخرزمان ایک روزہ فارمیٹ کاحصہ ہیں مگر انہیں فرسٹ کلاس میں کام کرنا پڑے گا اور اس حوالے سے میری اُن سے بات بھی ہوئی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول