Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاسپورٹس کی سہولت کیلیے پنجاب میں نئی انتظامی تقسیم کر دی گئی

Share It:



ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام زونز کی نئی انتظامی تقسیم کر دی۔

محکمہ پاسپورٹس نے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 سب زونز تشکیل دے دیے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ نئے سب زونز ہوں گے، ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹ کی مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نئے سب زونز کی تشکیل سے صوبے بھر کے پاسپورٹ انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پاسپورٹس کے بروقت اجراء میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ کی بروقت اور باوقار فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول