Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پانی کی بوتلوں سے خارج ہونے والے ذرات سے متعلق ہوشربا انکشاف!

Share It:



ایک نئی تحقیق کے مطابق روز مرہ کی استعمال کی اشیاء سے نکلنے والے مائیکرو پلاسٹک براہ راست لبلبے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

گزشتہ مطالعوں میں مائیکرو پلاسٹکس کو صحت کے متعدد مسائل سے جوڑا گیا ہے۔ ان مسائل میں ہارمون میں خلل، ذیا بیطس، فالج اور متعدد اقسام کے کینسر شامل ہیں۔ لیکن زیادہ تر مطالعوں میں براہ راست تعلق قائم نہیں کیا جا سکا تھا۔

تازہ ترین تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پولی ایتھائلین ٹیریفتھالیٹ (PET، پلاسٹک کی بوتلوں کا اہم جزو) لبلبے پر زہریلے اثرات ڈالتا ہے۔

پولینڈ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے محققین کو ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ PET مائیکرو پلاسٹکس نے خنزیروں کے لبلبے کے خلیوں پر زہریلے اثرات مرتب کیے جو ممکنہ طور پر ذیا بیطس اور موٹاپے کا سبب بنے۔

سائنس دانوں نے خنزیر کے لبلبے پر مختلف مقدار کی PET مائیکرو پلاسٹکس افشا کی اور خلیاتی سطح پر چکنائی کے جمع ہونے میں اور زہر پھیلنے کا جائزہ لیا۔

سائنس دانوں نے حاصل ہونے والے تشویش ناک شواہد میں دیکھا کہ PET مائیکرو پلاسٹکس لبلبے کے اندر خلیات کی موت کو بڑھا سکتے ہیں اور عضو کی فعلیت میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ یہ مائیکروپلاسٹکس براہ راست لبلبے کے فعال ہونے کے لیے ضروری پروٹینز کو متاثر کرتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول