Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی باکسر فاطمہ نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی

Share It:


پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہرا نے 60 کلو گرام باکسنگ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں جگہ بناکر ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل یقینی بنالیا۔

فاطمہ نے کوارٹر فائنل میں الجیرین حریف کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرکے ملک کا پرچم بلند کیا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری ناصر اعجاز ٹنگ نے فاطمہ زہر ا کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل میں بھی فاطمہ  فتح حاصل کریں گی۔

اسلامک گیمز میں پاکستان کا بہتر رکنی دستہ نو کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

باکسنگ قوانین کے مطابق سیمی فائنلز میں رسائی پانے والے باکسرز برانز میڈل کے حقدار بنتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول