Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی کرکٹر امام الحق کے گھر ننھی مہمان کی آمد

Share It:



پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے گھر خوشیوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے، جہاں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

امام الحق نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس نعمت پر بے حد شکر گزار اور خوش ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستانی کرکٹر نے اپنی بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔ امام الحق کے مطابق انارا نام کا مطلب روشنی کی کرن ہے اور ان کی بیٹی واقعی ان کی زندگیوں کی روشنی بن کر آئی ہے۔

امام الحق کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور شوبز و اسپورٹس سے وابستہ شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ امام الحق نومبر 2023 میں انمول محمود کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول