Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی گالفرز نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

Share It:


پاکستان کے مہاد خان اور سارہ امین خان نے قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں بوائز اور گرلز ٹائٹل جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئنز کا تاج اپنے نام کرنے والے ابھرتے ہوئے گالف اسٹارز نے زیلجاو گالف کلب، الماتی میں منعقدہ قازقستان جونیئر اوپن گالف چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی پیش کی۔

مہاد خان نے بوائز اور سارہ امین خان نے گرلز کیٹیگری میں فتح حاصل کی، بوائز ایونٹ میں مہاد خان نے غیر معمولی مہارت اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر کے دیگر کو پیچھے چھوڑدیا۔ پاکستان ہی کی نمائندگی کرنے والے زید عمر ارشد رنر اپ رہے، گرلز ایونٹ میں سارہ امین خان نے اپنی سبقت دکھا کر وننگ ٹرافی اپنے نام کی۔

مہاد خان نے طویل ترین ڈرائیو کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ زید عمر ارشد نے پن کے قریب ترین شاٹ کھیلی۔

دریں اثنا پاکستان گالف فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس فتح کو 14 اگست کو قوم کے لیے یوم آزادی کا ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول