Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے خاموشی توڑ دی

Share It:


پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان نے ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان آئیڈل نے دن سال بعد واپسی کی ہے تاہم یہ شو تنازعات کا بھی سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر ججز کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فواد اور بلال کو جج مقرر کیے جانے پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں۔ یاد رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ "اسٹرنگز” کا حصہ رہ چکے ہیں، جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور "انٹٹی پیراڈائم” کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔

حال ہی میں لاہور میں اپنی آنے والی فلم "نیلوفر” کی میوزک لانچ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘

 سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ ’پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔‘ فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول