Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان آئیڈل کی شاندار واپسی – فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش بطور ججز

Share It:


پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔

اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔

ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔

پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو اس بار صرف ایک چینل پر نہیں بلکہ پانچ بڑے چینلز پر بیک وقت نشر ہوگا۔

موسیقی کے دیوانوں کے لیے یہ صرف شو کی واپسی نہیں بلکہ ایک نئی جنریشن کے اسٹارز کو سامنے آنے کا موقع ہے۔ جوش، مقابلہ، موسیقی اور خواب، سب ایک بار پھر زندہ ہونے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پہلی بار 2013 میں پاکستان آئیڈل نجی ٹی وی پر نشر ہوا تھا تو یہ محض ایک شو نہیں بلکہ ملک کو نیا ٹیلنٹ دینے والا پروگرام ثابت ہوا تھا۔

جس میں ہزاروں نوجوانوں نے آڈیشن دیا تھا اور لاکھوں ناظرین نے ٹی وی اسکرینز سے نظریں جمائے رکھی تھیں۔

جب فائنل میں لاہور کے نوجوان گلوکار نے میدان مارا تو یہ ایک تاریخی لمحہ بن گیا تھا۔ اُس وقت پاکستان آئیڈیل کے ججز میں علی عظمت، بشریٰ انصاری اور حدیقہ کیانی شامل تھے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول