Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح چھوگیا

Share It:



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی جاری ہے، جہاں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے  پہلے ہی دن بازارِ حصص میں 997 پوائنٹس کی  تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا،  جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار 862  پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں  مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ  جاری رہا اور مجموعی طور پر 525 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 389 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس کے بعد مزید بڑھتے ہوئے 974 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو کہ  بدستور بازار حصص کی بلند ترین شرح تھی۔

اس  کے بعد پی ایس ایکس  میں کاروبار نے اچانک اُڑان بھری اور  1136 پوائنٹس  کے ریکارڈ ساز اضافے کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی رقم کرگیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے رواں سال غیر معمولی رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا، جو خطے کی بیشتر منڈیوں سے کہیں بہتر کارکردگی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول