Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا وژن عملی حقیقت بننے جا رہا ہے، ہارون اختر خان

Share It:


وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی روس میں پاکستانی سفیر  کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس میں روس اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کا وژن عملی حقیقت بننے جا رہا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری میں پانچ کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر رہا ہے- روسی کمپنیاں پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری اور بحالی کی خواہاں ہیں۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا گیا ہے، اسٹیل ملز کی بحالی کا عمل اور روسی حکام سے ملاقاتیں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول