Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔  

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔

رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے ہی اپنی روٹین میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو شامل کرلیں، حکومت بچوں کو کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، ملک میں کھیلوں کے کلچرل کو فروغ دینے کیلٸے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فزیکل ایکٹیویٹی کے بغیر صحت مند معاشرہ پروان چڑھانا ممکن نہیں، کھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں، وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ہر ممکن وساٸل فراہم کریں گے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پچیس ہزار ٹریک سوٹس تقسیم کیے جائیں گے، ٹریک سوٹس کے ساتھ جاگرز اور کھیلنے کے آلات بھی شامل ہیں۔ سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لئے اسپورٹس بورڈ کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ 

یاسرپیرزادہ نے کہا کہ ہر طالب علم اپنی پسند کے کھیلے میں شرکت کرے گا، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں ہفتہ وار کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں گی، پاکستان اسپورٹس بورڈ طلباء کو کوچز بھی فراہم کرے گا، موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کے لئے خصوصی سرگرمیاں شیڈول کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول