Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کیلیے مذاکرات

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوئے۔

فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  نے پاکستانی حکام سے انسداد منی لانڈرنگ اقدامات سے متعلق پیشرفت پر رپورٹ طلب کی ہے۔ علاوہ ازیں  آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن رسک اسسمنٹ رپورٹ پرپیشرفت رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات اور صوبائی سطح پر اینٹی منی لانڈرنگ انفورسمنٹ ایجنسیز کے قیام پر بریفنگ دی جائے گی۔  علاوہ ازیں گریڈ 17سے 22تک کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکرنے سےمتعلق قانون سازی، صوبائی افسران کے اثاثوں کے گوشواروں تک رسائی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف وفد کو نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح ترقیاتی منصوبوں میں زیادہ شفافیت کے لیے اقدامات سے بھی آگاہی دی جائے گی۔  آئی ایم ایف کو کیپٹل مارکیٹ ڈیویلپمنٹس اور آؤٹ لک پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کوگورننس اینڈکرپشن رسک اسسمنٹ رپورٹ میں تاخیر سے بھی آگاہ کرے گی۔  پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے۔ اب پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر بھی بحث کی جائے گی۔

توقع ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی پربورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر  کی اگلی قسط ملے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول