Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کراچی میں شروع

Share It:



 

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان کراچی میں تیسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات شروع ہوگئے، جائزہ مشن کے ساتھ 1.4 ارب ڈالر کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ایکسچینج ریٹ سے متعلق لچک دار پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام کے تحت محتاط مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مشن کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے پیش نظر پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد کی شرح پر برقرار ہے، دسمبر میں مہنگائی کم ہو کر 5.6 فیصد کی شرح پر آگئی ہے اور رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی امید ہے، معاشی شرح نمو 3.7 سے 4.7 پانچ رہنے کی توقع ہے، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ اور دیگر اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

وفد کو بتایا گیا کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس مارچ میں ہوگا جس میں پالیسی ریٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر عمل کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جائزہ مشن کو منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی اور نئے بجٹ 27-2026 کے اہم خدوخال، معاشی اہداف پر بھی بات چیت متوقع ہی توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف وفد سے پیر کو اسلام آباد میں بات چیت ہوگی ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کے حوالے سے ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ٹیکس ریونیو پر بھی بات چیت ہوگی یو اے ای کے ڈپازٹس کے روول اوور کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارا ان کے ساتھ رابطہ ہے۔

قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آئی ایم ایف حکام کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے معاشی کارکردگی اور ڈیٹا پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو جولائی تا جنوری معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ سیشن کے دوران آئی ایم ایف مشن اور اسٹیٹ بینک کے ماہرین کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان سیشنز میں مانیٹری پالیسی، افراطِ زر، بینکنگ ریگولیشنز اور دیگر اہم معاشی معاملات پر تکنیکی سطح پر مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17.8 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک ماہرین آئی ایم ایف کو پالیسی ریٹ، اینٹی ٹیررفنانسنگ، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

دورے کا مقصد 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے اقتصادی جائزہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد 1.1 ارب ڈالر کے لچک اور پائیداری کی سہولت (RSF) کے تحت دوسرے جائزے کے لیے موجود ہے۔؎



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول