Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور مصر کا مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق

Share It:


پاکستان اورمصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ‘ڈی-8  ‘ کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو  ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔

بندرگاہوں تک باہمی رسائی اور ویزا سہولیات کے ذریعے تجارت کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل جدید کاری سے پاکستان اورمصرکا  اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

علاوہ ازیں ترجیحی شعبوں کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں فریقین نے  اقتصادی تعلقات، بی ٹو بی  روابط اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایس آئی ایف سی کے موثر اقدامات سے پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبے ترقی کی راہ پر مسلسل گامزن ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول