Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور چین کا کوانٹم ٹیکنالوجی میں تعاون، ایس آئی ایف سی کے تحت اہم پیش رفت

Share It:



پاکستان کی معیشت کے استحکام اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت ’’نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مرکز تحقیق، تربیت، جدت، اور ماہرین کے تبادلے کے ذریعے کوانٹم ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

معاہدے کے مطابق، دونوں ممالک تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدید صنعتی حل کی تیاری میں اشتراک عمل کو فروغ دیں گے۔ ماہرین کے مطابق کوانٹم کمپیوٹنگ مستقبل میں صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں انقلاب برپا کرے گی۔

جدید کوانٹم ٹیکنالوجی نہ صرف صنعتی اور سائنسی میدان میں ترقی کی ضامن ہے بلکہ دفاعی شعبے، ٹریفک مینجمنٹ اور لاجسٹکس میں بھی نئی راہیں کھولے گی۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی شمولیت سے پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا اور مقامی صنعتوں کو جدید عالمی رحجانات کے مطابق ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

ایس آئی ایف سی نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل انقلاب کو پاکستان کی پائیدار ترقی کی بنیاد بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا فروغ کونسل کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول