Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی، ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا

Share It:



لاہور:

پاکستان سپرلیگ میں دو نئی ٹیموں کیلئے ایک خریدار آسٹریلیا سے سامنے آگیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے حمزہ مجید چوہدری نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میں بطور مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کسی کنسورشیئم کے ساتھ نہیں بلکہ انفرادی طور پر بڈ کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں کھلاڑیوں کے چناؤ کے لئے ڈرافٹ کا طریقہ موزوں اور سب کو برابری کے مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سے تعلق ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور فیصل آباد ٹیم کے نام میں زیادہ دلچسپی ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹیم خریدیں اور کرکٹ کو بھی مزید پروموٹ کریں۔ پاکستان کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وطن لوٹا ہوں۔

حمزہ مجید چوہدری نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون ٹیم کے طورپر دیکھنے کی خواہش ہے، اس کے لیے جو ممکن ہوسکا کردار ادا کرنے کی کوشش ہوگی۔ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم ون کریں اگر کامیاب نہ ہو سکے تو اسپورٹس کا پیشن جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلیںڈ میں پہلے اسپورٹس سرگرمیاں کرتا رہا ہوں۔ ہم کوشش کریں گے کہ پیش کئے گئے تمام شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ کریں۔ میں پہلے لاہور قلندرز کو فالو کرتا تھا۔ ہم بھی کوشش کریں گے کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لے کر آئیں۔ ہماری ایکسپرٹ ٹیم ڈیڑھ ماہ سے کوشش کر رہی ہے۔ ہم ٹیم جیت کر اسے پروفیشنل انداز سے چلائیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول