Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

Share It:


پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا، پاکستان سپر لیگ بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا ہے۔

قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ’ ایک نئے دور کا آغاز، پی ایس ایل آفیشلی لیگ کے لیے 7ویں اور 8ویں ٹیم کے لیے بولیاں طلب کر رہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلیے پی سی بی نے بڈز طلب کر لیں جس کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے۔

تکنیکی طور پر اہل بڈرزعمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے، نئی فرنچائز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکیں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول