Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز

Share It:


پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔

بلومبرگ نے بتایا کہ پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔

اگلے 6 سے 12 ماہ میں عالمی ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مارکیٹ تک رسائی پاکستان کی معاشی بحالی کے محرکات میں شامل ہیں۔ ادارے نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی مؤثر معاشی اصلاحات اور کاوشوں سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہونا قابل ستائش ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول