پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ نرخ 3 ہزار 600 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے ہو گئے، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 86 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 36 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 361 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 51 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 13 روپے مقرر کر دی گئی



