Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان میں کرپٹو ریگولیشن میں زبردست پیش رفت

Share It:


ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے تاریخی اقدام کے باعث پاکستان بین الاقوامی ڈیجیٹل مارکیٹ کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب سے کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے کے لیے فوری اور متحرک اقدامات جاری ہیں۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ اور بلاک چَین پلیٹ فارم "ٹرون” کے بانی جسٹن سن سے اہم ملاقات کی۔

سابق بائننس سی ای او چانگ پینگ ژاؤ کے مطابق پاکستان نے کرپٹو ریگولیشن میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستانی نوجوان طبقہ کے لیے منظم اور محفوظ کرپٹو اپنانے کے مواقع فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ پیشہ ورانہ صلاحیت، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز اپنانے میں ماہر ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ کرپٹو صارفین رکھنے والی آبادی میں دنیا کے تین بڑے کرپٹو ممالک میں شامل ہے۔

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو ٹوکنائز کرنے سے عالمی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ جسٹن سن کا کہنا تھا کہ کرپٹو کی بدولت ہر شہری کے لیے آسان اور مساوی مالی رسائی حاصل ہو سکے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول