Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

Share It:



لاہور:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کردیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے اپنی قیادت میں این ڈی ایم اے کے زیر انتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان کی کھیپ روانہ کی جس میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔

طلحہ برکی کے مطابق پاکستان نے غزہ کے لئے مجموعی طورپر 26 امدادی کھیپیں روانہ کی ہیں، فلسطینی عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 2527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلسل امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اورتمام ملکی اوربین الاقوامی فلاحی اداروں کے ساتھ باہم اشتراک کی عکاسی کرتی ہے، این ڈی ایم اے کا شکر گزار ہوں جس نے امدادی سامان کی فوری روانگی کے لئے انتظامات کئے۔

 طلحہ برکی نے کہا کہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے جنہوں نے اس نیک مقصد کے حصول کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم فلسطین میں پائیدارامن، بہادر فلسطینی عوام کی سلامتی اوراستحکام کے لئے دعا گو ہیں، ہم دعا گو ہیں کہ یہ امدادی پرواز مصر کے راستے خیریت سے روانہ ہو اور امداد بغیر کسی تاخیر کے مستحقین تک پہنچے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول