Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ مریم نواز دھمکیاں دیں اور ہم خاموشی سے حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں

Share It:

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ مریم نواز دھمکیاں دیں اور ہم خاموشی سے حکومتی بینچوں پر بیٹھے رہیں، جب تک معاملات درست نہیں ہوتے ہم حکومتی بینچوں پر نہیں بیٹھیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بیان بازی کا سلسلہ کافی دنوں سے جاری ہے اور اب شدت اختیار کر گیا ہے۔ مریم نواز نے غیر مناسب گفتگو کی، جبکہ حکومتیں اس انداز سے نہیں چل سکتیں کہ بات ہو "میرا پیسہ” اور "میرا پانی”۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی بات کرتے ہیں تو جواب میں تنقید کی جاتی ہے۔ ہمارے رہنما پنجاب کے حالات بیان کر رہے ہیں، سیاست نہیں کر رہے۔ لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں تو سوال یہ ہے کہ آپ ان کی مدد کس طرح کر رہے ہیں؟

شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ 10 لاکھ دینا چاہتی ہیں تو بی آئی ایس پی کے ذریعے ہی دے دیں۔ پروگرام کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے تو پھر اسے استعمال کرنے سے گریز کیوں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول