Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت

Share It:



پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان میں سولر اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کی چین کے ’’ہیبی جوہانگ انرجی ٹیکنالوجی گروپ‘‘ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔

چین کے وفد نے پاکستان میں سولر انرجی اور ہائی ٹیک شعبہ جات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی تجویز بھی پیش کی۔ ملاقات میں بیجنگ میں ستمبر 2025 میں ہونے والی پاکستان-چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے دوران متعدد ترجیحی شعبوں میں 8.5 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے اور مشترکہ منصوبے طے پائے تھے۔

پاکستان چین کے سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ، پُرکشش اور تیزی سے بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا مرکز قرار پایا۔ پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے 6ہزار ایکڑ زمین مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، اسٹاک مارکیٹ انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 سے 5 گنا بہتر ہوا۔

پاکستان اور چین کے باہمی تعاون سے روزگار، برآمدات اور صنعتی ترقی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے  ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول