Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کا بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ رویے پر آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Share It:



لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کے متعصبانہ اور غیر اخلاقی رویے کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلاتے رہے، جو کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے اس رویے سے متعلق آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے اور کرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل بھی مناسب نہیں تھا، تاہم پاکستان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح کا جشن مہذب انداز میں منایا۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے جو طرزِ عمل اختیار کیا وہ ان کا ذاتی فعل تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے میدان میں وقار، نظم و ضبط اور مثبت رویے کی مثال قائم کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول