Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری

Share It:



کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ میں بھی شرکت کی، اس کا مقصد میچ فٹنس کا حصول اور مختلف حالات میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، بیٹرز اور بولرز کو الگ الگ اہداف دیکر کارکردگی پر کڑی نظر رکھی گئی۔

عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، قومی کھلاڑیوں نے نہ صرف بیٹنگ اور بولنگ پر محنت کی بلکہ فیلڈنگ سیشن میں بھی خصوصی توجہ دی گئی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ سے سیریز کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ دبائو کے ماحول میں بہتر کھیل پیش کر سکیں۔

سنیاریو بیسڈ میچ کے حوالے سے کوچنگ اسٹاف نے کہا کہ ایسے مقابلے ذہنی طور پر تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، پریکٹس میچز کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 8 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا، کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ، فٹنس ڈرلز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول