Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کو کھیلوں کے ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی

Share It:



پاکستان کے لیے کھیلوں کے میدان سے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے جہاں پاکستان کو ایک اور انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں اس اہم سنگ میل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) بوائز انڈر 17 چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی اور پاکستان اگست 2026 میں اس انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا جو انٹرنیشنل کھیلوں خصوصاً فٹبال کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کی انڈر 17 فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی جس سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں کا موقع ملے گا بلکہ پاکستان میں ملٹی نیشنل فٹبال سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی جانب سے اس اہم ایونٹ کی میزبانی حاصل کرنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔

سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان کی عالمی کھیلوں میں ساکھ مزید مضبوط ہوگی اور ملک ایک بااعتماد اور قابلِ اعتماد میزبان کے طور پر ابھرے گا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول