Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کو 7 ماہ میں 5.17 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول

Share It:



اسلام آباد:

اقتصادی امور ڈویژن نے پاکستان کو رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں ملنے والے غیر ملکی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران بیرونی ذرائع سے 5.17 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے ہیں۔

گزشتہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں ملک کو 4.584 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوئی تھی اس طرح رواں سال اس رقم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس سے متعلق تفصیلات جاری کرنے میں کچھ تاخیر کی، جس کی ایک ممکنہ وجہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری جائزہ مذاکرات بتائی جا رہی ہے۔ مذاکرات مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ڈیٹا باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری کے عرصے میں مختلف ممالک اور ذرائع سے مجموعی طور پر 5.17 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت حاصل ہوئی، جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ رقم تقریباً 4.6 ارب ڈالر تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران دو طرفہ قرضوں کی مد میں پاکستان کو مجموعی طور پر 931.88 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا جس نے 708 ملین ڈالر فراہم کیے، جب کہ چین سے 269.42 ملین ڈالر کا گارنٹی شدہ قرض حاصل کیا گیا۔

اسی عرصے کے دوران سعودی عرب نے موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کے تحت بھی پاکستان کی معاونت کی اور مجموعی طور پر 700 ملین ڈالر فراہم کیے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ماہ 100 ملین ڈالر جاری کیے گئے۔

دیگر ممالک میں چین نے 72.28 ملین ڈالر، ڈنمارک نے 71.15 ملین ڈالر، فرانس نے 26.73 ملین ڈالر، جرمنی نے 5.45 ملین ڈالر، جاپان نے 15.53 ملین ڈالر، جنوبی کوریا نے 9.49 ملین ڈالر، کویت نے 22.06 ملین ڈالر جبکہ امریکا نے صرف 0.49 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول