Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی ترسیلات زر میں تاریخی بلندی، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیش رفت

Share It:


 

پاکستان کی ترسیلات زر میں تاریخی بلندی، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیش رفت ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی  ترسیلاتِ زر کا ایک اور ریکارڈ قائم ‏ہوگیا۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھر پور اعتماد کی عکاس ہے۔

اوورسیز پاکستانیو ں کے بھر پور اعتماد اور ریکارڈ ترسیلات زر پر مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایاکہ؛ ‏ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زردسمبر 2025 میں‎ 3.6 ‎ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زر دسمبر 2024 کے‎ 3.1 ‎ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً ‏‎ 17 ‎فیصد زیادہ رہیں۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ  دسمبر 2025 میں ترسیلاتِ زرنومبر 2025 کے ‏‎3.2 ‎ارب ڈالر کے مقابلے میں ‎13 ‎فیصد اضافہ ہوا، ریکارڈترسیلات زر کی وجہ سے مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی‎ ‎میں مجموعی ترسیلات ‎ 19.7 ‎ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ‏مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی‎ ‎میں مجموعی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں ‏4‎1 ‎ فیصد زیادہ ہیں، مالی سال 2026 میں مجموعی ترسیلاتِ زر ‎ 41ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ 813 ملین ڈالرز کی ترسیلات ہوئیں،  دسمبر 2025 میں‎ ‎متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات 726 ملین ڈالر رہیں ، ‏ اوورسیز پاکستانیوں نے برطانیہ سے 560ملین ڈالرز اور امریکا سے 302ملین ڈالرز پاکستان بھیجیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏مجموعی طور پر دسمبر 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں مضبوط شمولیت طویل المدتی استحکام، پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول