Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی خلائی میدان میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں، احسن اقبال

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان خلائی میدان میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کی عالمی مسابقت کا فیصلہ کرے گی۔

اے آئی رائیز ایکسپو 2025 سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے ستون ای پاکستان کے تحت پاکستان کو ڈیجیٹائز بنا رہے ہیں، تین نئے نیشنل سینٹرز برائے کوانٹم کمپیوٹنگ، نینو  ٹیکنالوجی اور نیو مینوفیکچرنگ قائم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان ڈیپ ٹیک معیشت کا مرکز بنے گی، پاکستان کو ٹیکنالوجی سے لیس مسابقتی قوم بنانا ہمارا ہدف ہے، مصنوعی ذہانت پاکستان کی معاشی طاقت کا نیا انجن ہے، ٹیکنالوجی میں سبقت حاصل کرنے والی قومیں ہی عالمی معیشت کی قیادت کریں گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اڑان پاکستان وژن کے تحت ای پاکستان حکمت عملی تشکیل دی ہے، برآمدات، ڈیجیٹل معیشت اور جدت اڑان پاکستان کے ستون ہیں، پاکستان میں صنعتوں کو جدید بنانے کے لیے روبوٹکس ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت یونیورسٹی ریسرچ کو صنعت اور برآمدات سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، خوراک، تجارت اور مواصلات کے شعبوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول