Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی زرعی شعبہ میں تاریخ ساز پیش رفت، عالمی شراکت داری کا روشن باب

Share It:


ایس آئی ایف سی کی فعال سفارتی و معاشی حکمتِ عملی سے پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داریوں کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے۔

زرعی شعبہ میں اہم کامیابیوں کے ساتھ پاکستان نے چین اور انڈونیشیا کے ساتھ زرعی و اقتصادی تعاون میں اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبہ میں 79 کمپنیوں کے ساتھ 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاک-چین زرعی سرمایہ کاری کے معاہدے 10 کلیدی شعبوں پر محیط ہیں جن میں فوڈ پروسیسنگ، ایگری ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک اوردیگرشامل ہیں۔ 

دوسری جانب وزیرِ تجارت جام کمال خان اور انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسنانتو سوکوٹجون کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین چاول کی تجارت اور زرعی شعبہ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے صفِ اول کے چاول برآمد کنندگان میں شامل ہے جس نے معیار اور اعتماد کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنی پہچان بنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات برآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کی ساکھ کو مزید مستحکم کریں گے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول