Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلیے منتخب

Share It:



پاکستانی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کو شاندار اعزاز حاصل ہوگیا، ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے ایس پی شہر بانو نقوی ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔

ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025ء میں معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، سسٹم میں تبدیلی کے حوالے سے گراں قدر کاوشوں، خدمات کے لیے منتخب کیا۔ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے خطے کے 27 ممالک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 30 افراد کی غیر معمولی کارکردگی زیرغور آئی۔

اے ایس پی شہربانو نقوی کو پاکستان بھر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا۔

ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوگی، جس میں منتخب کیے گئے خواتین اور مرد معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کریں گے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی پاکستان پولیس سروس کیلئے فخر کی بات ہے، اے ایس پی شہربانو نقوی جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس لیڈر شپ کیلئے اہم کردار ادا کریں گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا سوسائٹی خطے میں سماجی خدمات کے شعبے میں نوجوان لیڈرز کے اہم کردار کے حوالے سے وسیع، موثر اور پروفیشنل تنظیم ہے، سوسائٹی ایشیا بھر سے ہر سال اپنے اپنے شعبوں میں تعمیر و ترقی، قائدانہ کردار کے مالک افراد کا انتخاب کرتی ہے، ایشیا سوسائٹی خطے میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے نظریہ پر کاربند ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول