Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی ڈیجیٹل سرمایہ کاری و عالمی روابط کے فروغ میں اہم پیش رفت

Share It:


ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی شراکت داروں کیلئے پرکشش مرکز بن گیا۔

ویون لمیٹڈ اور نٹ شیل گروپ کے اشتراک سے شراکت داری کے پلیٹ فارم "دی گلوبل کنیکٹ” کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھا کر شراکت داری اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے مطابق ویون، جاز ورلڈ اور نٹ شیل شراکت داری عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان کی مثبت معاشی سمت کا مضبوط اشارہ ہے۔

بورڈ ممبر ویون گروپ برینڈن لوئس  کے مطابق اب پاکستان کی معیشت مستحکم ہے جس کے باعث یہ سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں وقت اور بہترین مقام ہے۔

برینڈن لوئس نے کہا کہ ہم دیگر عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہیں۔

"دی گلوبل کنیکٹ” کا افتتاحی اجلاس مئی 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں 25 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

ایس آئی ایف سی کے جامع اقدامات سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، عالمی روابط اور سرمایہ کاری اعتماد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول