Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں پیشرفت، 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش

Share It:


پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے۔

اسی تناظر میں جاز اور ویون کی قیادت نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبہ پیش کردیا، یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 برسوں میں کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارمز کی توسیع کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ویون گروپ نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں 11 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے اور قومی خزانے میں 500 ارب روپے سے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔

مزید برآں 190 میگا ہرٹز اضافی اسپیکٹرم (239 ملین ڈالر) سے نیٹ ورک مضبوط اور 5G سمیت جدید ڈیجیٹل خدمات کے  آغاز کی راہ ہموار ہوئی ہے، جاز کے مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے 100 ملین سے زائد صارفین کو کنیکٹیویٹی، فِن ٹیک اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ پیش رفت مالی شمولیت، رسمی معیشت کی توسیع اور سرمایہ کاری پر مبنی معاشی ترقی کو مزید تقویت دے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول