Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ

Share It:



پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 6 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں دو کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعدا سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی  ذخائر کی مالیت 6 فروری 2026 کو 21 ارب 37 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں سرکاری زر مبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول