Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، انڈونیشیا کے سفیر

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔

چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن موجود ہے جس سے دور کرنے کے لیے پاکستانی برآمدات میں اضافہ نہایت ضروری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے براہ راست روابط، ثقافتی تبادلے، تجارتی تعاون اور تعلیمی مواقع کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

انڈونیشین سفیر نے اپنی ذاتی کاوش سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک خصوصی سیکشن قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ پاکستان-انڈونیشیا تعلقات کی تاریخ کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ منصوبہ حکومتی بجٹ کے بغیر انفرادی طور پر کیا جا رہا ہے اور اس میں انڈونیشین کتب اور ثقافتی مواد شامل کر کے اسے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے پاکستان کی نوجوان آبادی کو انڈونیشیا کی مصنوعات کے لیے ایک بڑی اور پرکشش مارکیٹ قرار دیا۔

اس موقع پر ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان براہ راست فضائی روابط کی عدم موجودگی دونوں ممالک کے عوام اور کاروباری طبقے کے درمیان بڑی رکاوٹ ہے، اس لیے براہ راست پروازوں کا اجرا ناگزیر ہے تاکہ سیاحت، تجارتی سرگرمیوں اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے انڈونیشیا کے سفیر پر زور دیا کہ اس معاملے میں عملی اقدامات کیے جائیں اور انہوں نے پاکستان میں آسیان ممالک کے سفرا کی میزبانی کرنے اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لئے مختلف تقاریب کے انعقاد کا عندیہ دیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول