Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کے سب سے بڑے سکوک بانڈ کا تاریخی اجرا؛ عالمی مالیاتی میدان میں نیا سنگ میل

Share It:



ایس آئی ایف سی کے انقلابی اصلاحاتی اقدامات نے پاکستان کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ کو استحکام اور نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی اسلامی مالیاتی مارکیٹ انقلابی ترقی اور بے مثال سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے عالمی مرکز بن چکی ہے۔ پاکستان مستقبل کے لیے مستحکم اور پائیدار اسلامی مالیاتی مارکیٹ کی تشکیل میں مصروف عمل ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے 2025 میں سب سے بڑی سکوک بانڈ کے تاریخی اجرا نے عالمی مالیاتی میدان میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔

وزارتِ خزانہ نے ڈیٹ مینجمنٹ آفس اور جوائنٹ فنانشل ایڈوائزرز کے اشتراک سے 2 کھرب روپے سے زائد سکوک بانڈ جاری کر کے تاریخی کامیابی حاصل کی۔

فکسڈ اور ویری ایبل ریٹ رِیٹرنز کے تحت رواں سال کے دوران 61 سکوک بانڈ جو ایک، تین، پانچ اور دس سالہ دورانیہ میں اجرا کیے گئے۔ پاکستان کے پہلے گرین سکوک بانڈ کی تاریخی کامیابی، سرمایہ کاروں کی زبردست دلچسپی کے باعث یہ 5.4 گنا سے زائد سبسکرائب ہوا۔

کلیدی اثاثوں میں پاکستان ریلوے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، ایئرپورٹس، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اہم قومی ادارے شامل ہیں۔ سن 2019 سے 2025 کے دوران سکوک بانڈ کے مجموعی اجرا کا حجم 8.7 کھرب روپے کے تاریخی ریکارڈ تک پہنچ گیا۔

پاکستان کے اسلامی مالیاتی مارکیٹ میں تاریخی سنگِ میل قائم، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مالیاتی مضبوطی کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے۔

پاکستان میں شریعت کے مطابق سرمایہ کاری میں دلچسپی نے پاکستان کی اقتصادی بصیرت اور دیرپا ترقی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ پاکستان میں مضبوط میکرو اکنامک بنیاد اور منظم قرضہ حکمت عملی اور واضح اسلامی مالیاتی روڈ میپ سے ترقی کی راہ مزید ہموار ہو چکی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان کا اسلامی سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبہ عالمی سطح پر مستحکم مقام حاصل کر رہا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول