Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے

Share It:



لاہور:

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے، ہاکی معاملات میں بہتری کے لیے پی ایچ ایف عہدیداروں کو بھی تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی الاونسز کی عدم ادائیگی اور اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر کھلاڑی پی ایچ ایف حکام سے سخت ناراض ہیں۔

وعدے پورے نہ کرنے پر پی ایچ ایف صدر اور سیکریٹری سے خفا کپتان کو اہم کھلاڑیوں کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔

حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت نے کھلاڑیوں کو جلد داد رسی کی یقین دہانی کروا دی ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول